ڈیرہ اسماعیل خان ،تحصیل کلاچی کے علاقے شیخی گیٹ پرنامعلوم مسلح افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

بدھ 16 جولائی 2025 17:01

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) تحصیل کلاچی کے علاقے شیخی گیٹ پرنامعلوم مسلح افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ پولیس اہلکار شہزاد اور غلام محمد (ایکس سروس مین) موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

(جاری ہے)

ایک اہلکار کی طبیعت ناساز تھی، جسے دوسرا اہلکار ہسپتال لے جا رہا تھا کہ راستے میں شیخی گیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔ دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں چھاپے مار کر مجرموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حملہ دہشت گرد عناصر کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ اس واقعے پر ضلع بھر میں غم اور اشتعال کی لہر دوڑ گئی ہے۔ \378