پاکستان کا مستقبل یہاں کی 62فیصد یوتھ کے ہاتھ میں ہے،نوجوانوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ،فیصل میر

بدھ 16 جولائی 2025 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنما فیصل میر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل یہاں کی 62فیصد یوتھ کے ہاتھ میں ہے،نوجوانوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں علامہ اقبال ٹائون،اچھرہ،سمن آباد اور رحمن پورہ سے عمر عاطف بٹ کی قیادت میں ملنے والے نوجوانوں کے وفد کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے وہئے کیا۔

وفد میں محمد عامر،محمد حسن،سعد سمیت دیگرشامل تھے۔فیصل میر نے پارٹی مفلر پہنا کر نوجوانوں کو پی پی پی میں شامل کیا اور کہا کہ عوام کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے میں معاونت کرینگے۔قبل ازیں عمر عاطف بٹ کی قیادت میں پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون آنیوالے وفد کو شہباز درانی نے استقبال کیا۔