پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کو برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا گیا، سحر کامران کی پی آئی اے کو مبارکباد

پاکستانی ایئرلائنز اب برطانیہ کے لیے آپریٹ کرنے کی درخواست دے سکیں گی، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

بدھ 16 جولائی 2025 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما و ماہر خارجہ امور سحر کامران نے پی آئی اے کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کو برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا گیا۔ اپنے بیان میں سحر کامران نے کہاکہ پاکستانی ایئرلائنز اب برطانیہ کے لیے آپریٹ کرنے کی درخواست دے سکیں گی۔

انہوںنے کہاکہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پاکستانی کیریئرز پر عائد پابندی ہٹا دی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے 2021 کے بعد اہم حفاظتی اقدامات کیے،الحمد اللہ 14 اگست 2025 سے پی آئی اے کی یو کے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد افراد کے لیے خوشخبری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 4.7 ارب پاؤنڈ کا دو طرفہ تجارتی تعلق بنے گا ۔

سحر کامران نے کہاکہ سفری آسانیوں سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ایک نااہل وزیر کی وجہ سے پی آئی اے کو 600 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ انہوںنے کہاکہ سابقہ وزیر ہوابازی غلام۔سرور خان سے یہ نقصان وصول کیا جانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کسی کی نااہلی کو بھی چھپانے کی بجائے حقائق سامنے لائے جائیں۔