ایران کسی بھی نئے فوجی حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، آیت اللہ خامنہ ای

ان دشمنوں کو اسرائیل والی جنگ سے بھی بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،بیان

بدھ 16 جولائی 2025 19:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنگ کا مقصد ایران میں نظام کا تختہ الٹنا تھا، ایران کسی بھی نئے فوجی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران دشمنوں کو اسرائیل والی جنگ سے بھی بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکا اسرائیل کے جرائم میں شریک ہے۔