جنوبی وزیرستان؛ سکیورٹی آپریشن میں ہلاک خارجی کے ورثا کا لاش لینے سے انکار

حمید اللہ نے جو دہشتگردانہ حملے کیے وہ ہمارے عقیدے ، اسلام کے برعکس اور غیر قانونی ہیں، والد کا بیان

بدھ 16 جولائی 2025 23:04

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے خارجی کے ورثا نے لاش لینے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فورسز کے ایک کامیاب آپریشن کے دوران خارجی حمید اللہ مارا گیا، جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

ہلاکت کے بعد خارجی حمید اللہ کے ورثا نے اس کی لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔خارجی حمید اللہ کے والدنے بتایا کہ حمید اللہ نے جو دہشتگردانہ حملے کیے وہ ہمارے عقیدے ، اسلام کے برعکس اور غیر قانونی ہیں۔ میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کی لاش کو ختم کردیں۔خارجی حمید اللہ کے بھائی نے کہاکہ میرے بھائی نے جو حملے کیے وہ اسلامی روایات کے خلاف ہیں۔