پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئی

بدھ 16 جولائی 2025 19:30

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے۔ قومی اسکواڈ دو گروپس میں ڈھاکہ پہنچا جہاں کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم (کل) جمعرات کو مکمل آرام کرے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہو گا۔ سیریز کے تینوں میچ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جہاں شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔