Live Updates

ایم کیوایم پاکستان کا وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

ہم حکومت کا حصہ ضرور ہیں، لیکن عوام کی آواز بننا بھی ہمارا فرض ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے،پیٹرولیم قیمتوں میں ریلیف پیکیج پر فوری غور کیا جائے،حق پرست اراکینِ قومی اسمبلی

بدھ 16 جولائی 2025 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے،وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے معاشی اہداف بھی پورے ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

اراکینِ قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ نوکری پیشہ مڈل کلاس طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں اور مشکل فیصلوں میں عوام کی سہولت کو ترجیح دی جائے۔ حق پرست اراکینِ قومی اسمبلی نے حکومتِ پاکستان سے گزارش کی کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات