ہری پور پولیس کی کارروائی، محلہ تھلہ بانڈی سیڑاں قتل کیس کے ملزمان گرفتار

جمعرات 17 جولائی 2025 13:43

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران محلہ تھلہ بانڈی سیڑاں قتل کیس کے ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تھانہ ٹی آئی پی کی حدود ڈھاکہ رکھ واقع تھلہ بانڈی سیڑاں تنازعہ اراضی پر بلال احمد کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

مدعی کی رپورٹ پر ملزمان شیر خان اور قربان علی کے خلاف زیر دفعہ 302.109 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے پولیس نفری کے ہمراہ نہایت حکمت عملی سے کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان شیر خان ولد قربان علی اور قربان علی ولد لال خان ساکنان محلہ تھلہ بانڈی سیڑاں کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔