
مودی راج میں بھارت کا تعلیمی نظام تباہ، طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا
مودی سرکار تعلیم کو پس پشت ڈال کر عوام کو نفرت، جنگی جنون اور فکری غلامی کی طرف دھکیل رہی ہے،بھارتی ٹی وی
جمعرات 17 جولائی 2025 16:53
(جاری ہے)
بھارت میں نویں جماعت کے 69 فیصد طلبہ بنیادی نمبر سسٹم اور فیصد کا حساب نہیں سمجھ سکتے تو وہ ملک کی ترقی میں کیا کردار ادا کریں گی ۔
ایک سروے نے ہندوستانی تعلیمی نظام کی افسوسناک حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔سروے کے مطابق تقریبا نصف طلبہ خواندگی، حساب کتاب اور حالات کے مطابق فیصلہ سازی کی بنیادی مہارتوں سے محروم ہیں۔ تیسری جماعت کے 45 فیصد طلبہ 99 تک کے ہندسے ترتیب نہیں دے سکتے، جو ابتدائی تعلیم میں سنگین ناکامی کی علامت ہے۔اسی طرح نویں جماعت کے 66 فیصد طلبہ جاندار اور بے جان میں فرق نہیں کر سکتے، جو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صرف تعلیمی بحران نہیں، بلکہ قومی ہنگامی صورتحال ہے جو بھارت کی معاشی و سماجی ترقی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں تعلیمی معیار مزید خراب ہے، جہاں تعلیمی سہولیات اور ناقص اساتذہ کی موجودگی صورتحال کو مزید بگاڑہی ہے۔ دنیا تیزی سے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی طرف بڑھ رہی ہے جب کہ بھارت میں بنیادی سہولیات کی کمی نوجوانوں کو عالمی مقابلے سے دور کر چکی ہے۔مودی سرکار کا نظامِ تعلیم نہ صرف بھارت بلکہ لاکھوں بچوں کا مستقبل تباہ کر رہا ہے۔ مودی سرکار تعلیم کو پس پشت ڈال کر بھارتی عوام کو نفرت، جنگی جنون اور فکری غلامی کی طرف دھکیل رہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا
-
اہلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ پر شہزادہ ہیری نے بھائی کو مکا جڑ دیا، نئی کتاب میں دعوی
-
دارالحکومت ریاض میں پاکستان حج رضا کار گروپ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد
-
سرپرست اعلٰی پاکستان بزنس فورم یورپ محمد ابراہیم ڈار نے سابق نگران وفاقی وزیر میاں مصباح الرحمن کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا
-
ایلون مسک کا آئرلینڈ سمیت تمام ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے کا مشورہ
-
روس کے اشتعال انگیز بیانات، ڈونلڈٹرمپ کا امریکی جوہری آبدوزوں کو پوزیشن سنبھالنے کا حکم
-
غزہ میں خونریزی کا نیا سلسلہ، ایک دن میں 111 شہید، بھوک سے مزید اموات
-
ٹرمپ کی وسطی ایشیائی ممالک کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں
-
غزہ کے لوگوں کو کھانا کھلانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں، ٹرمپ
-
روس کے قریب 2 جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم
-
ٹیسلا کی "آٹوپائلٹ" ٹیکنالوجی حادثے کی ذمہ دارقرار، عدالت کا 242.6 ملین ڈالر ہرجانے کا حکم
-
الیکشن کمیشن بی جے پی کیلئے ” ووٹ چوری “ میں ملوث ہے، راہول گاندھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.