شارپ پاکستان آرگنائزیشن اور ہری پور پولیس کے اشتراک سے پولیس افسران و جوانوں کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 17 جولائی 2025 17:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) شارپ پاکستان آرگنائزیشن کے زیر اہتمام انسانی حقوق ، اور پناہ گزینوں کے حقوق کے حوالے سے ہری پور پولیس کے افسران و جوانوں کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور فرخان خان اور ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان نے سیمنار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔پولیس افسران و جوانوں کے لیے ٹریننگ کا اہتمام کرنے والی شارپ پاکستان آرگنائزیشن کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ورکشاپ کے اختتام پر پولیس افسران و جوانوں میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے ۔\378