گورنرخیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

جمعرات 17 جولائی 2025 17:22

گورنرخیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ۔گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی اتوار کو صبح 9 بجے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گورنرخیبرپختونخوا نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دیدی۔صوبائی اسمبلی کا اجلاس مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان سے حلف لینے کیلئے بلایا گیا ۔گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو سپریم کورٹ کے احکامات اور الیکشن کمیشن کے خط کی روشنی میں اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے سمری بجھوانے کا کہا گیا تھا۔