وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے تھائی لینڈ کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے شعبوں بارے تفصیلی گفتگو

جمعرات 17 جولائی 2025 18:57

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے تھائی لینڈ کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر مسٹر رونگودھی ویرابوٹر نیملاقات کی جس میں خواتین کی بااختیاری، سیاحت، ثقافتی اور ورثے کے مقامات کے تحفظ، انسانی حقوق اور قانونی شعبہ میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں بارے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیر قانون نے مہارت پر مبنی تربیتی پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے میں تھائی حکومت کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ پاکستان میں خواتین کا کردار ابھر رہا ہے، زیادہ سے زیادہ خواتین مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں، جس سے معاشرتی حرکیات میں امثبت تبدیلی کی عکاسی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

گفتگو میں سیاحت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر بھی توجہ دی گئی۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سیاحت میں تھائی لینڈ کی کامیابیوں کو سراہا اور تھائی ثقافتی شناخت کو برقرار رکھنے میں ملک کی کوششوں کو بھی سراہا۔دونوں اطراف نے متعدد شعبوں خصوصاً انسانی حقوق کے فروغ، قانونی ترقی اور ثقافتی اثاثوں کے تحفظ میں تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی، یہ ملاقات دونوں ممالک کے مفادپر مبنی تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کی باہمی تفہیم کے ساتھ ختم ہوئی۔