وزیر اطلاعات پیر مظہر شاہ کی شہید میجر رب نواز گیلانی کو خراج عقیدت

جمعرات 17 جولائی 2025 23:03

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے میجر رب نواز گیلانی کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے بہادر بیٹے نے وطن کی خاطر جان قربان کردی، شہید ربنواز کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔