پاکستان میں بارشوں اور طوفانی موسم نے دل دہلا دینے والی تباہی مچائی،ندیم افضل چن

کسانوں کی فصلیں برباد، غریبوں کے گھر زمین بوس اور قیمتی جانور مر گئے یہ محنت کش عوام کے لیے کسی سانحے سے کم نہیں،پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرنا درست فیصلہ ہے ، سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی کا حالیہ سیلاب و بارشوں پر ردعمل

جمعرات 17 جولائی 2025 20:00

پاکستان میں بارشوں اور طوفانی موسم نے دل دہلا دینے والی تباہی مچائی،ندیم ..
 لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں بارشوں اور طوفانی موسم نے دل دہلا دینے والی تباہی مچائی ہے ،یہ محنت کش عوام کے لیے کسی سانحے سے کم نہیں، ان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔پاکستان بالخصوص پنجاب میں حالیہ بارشوں پر اپنے ردعمل میں ندیم افضل چن نے کہا کہ کسانوں کی فصلیں برباد، غریبوں کے گھر زمین بوس اور قیمتی جانور مر گئے یہ محنت کش عوام کے لیے کسی سانحے سے کم نہیں، ان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ درست سمت کا قدم ہے ایمرجنسی محض کاغذی نہ رہے، متاثرین کو عملی ریلیف پہنچایا جائے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کسانوں، مزدوروں کے نقصانات کا فوری ازالہ کریں متاثرین کو گھروں کی تعمیر نو، مالی امداد، بیج، کھاد اور دیگر وسائل فراہم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مشن ہے کہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے رہیں کارکن اپنے علاقوں میں متاثرہ بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد کریں۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے پیپلزپارٹی کی ترجیح صرف عوام کی بحالی ہے، سیاست سے بالاتر ہو کر خدمت کی جائے۔ ۔