بلوچستان فوڈاتھارٹی کی کوئٹہ، لورالائی، خضدار اور ڈھاڈر میں کارروائی ،2دکانیں سیل ، 17دکانداروں پر جرمانہ عائد

جمعرات 17 جولائی 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) بلوچستان فوڈاتھارٹی نے کوئٹہ ،لورالائی ،خضدار اور ڈھاڈر میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر2دکانوں کو سیل اور 17دکانداروں پر جرمانہ عائد کردیا۔جمعرات کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ناقص اشیائے خوردونوش کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بی ایف اے انسپکشن ٹیم کی کوئٹہ کے علاقے شاوکشاہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے1 نان شاپ اور 1 سویٹس مینوفیکچرنگ یونٹ مالکان جرمانہ جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجرا کردیا۔

جرمانہ کردہ سویٹس مینوفیکچرنگ یونٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و مکھیوں کی بھرمار کی موجودگی، اشیا کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ اور نان شاپ کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، آٹے پیڑے کا مقررہ وزن سے کم وزن ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ 5 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح بی ایف اے انسپکشن ٹیم کی کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے مختلف مضافات میں قائم متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی اور2 بیکنگ یونٹس اور 1 نان شاپ سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز مالکان جرمانہ کردیا۔جرمانہ کردہ بیکنگ یونٹس اور نان شاپ کے خلاف صفائی ستھرائی کے نامناسب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، اشیا پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے و آٹے پیڑے کا مقررہ وزن سے کم ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔

فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر اسپنی روڈ میں قائم اشیا خوردونوش کے مختلف مراکز کے خلاف اتھارٹی کی کارروائیاں کی گئی اور1 پیزا شاپ اور 1 بیکری شاپ مالکان جرمانہ جبکہ 3 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء کردیا۔جرمانہ کردہ پیزا شاپ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کہ، کھلے کوڑے دان، زنگ آلود کٹنگ ٹیبل کی موجودگی، اشیا کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ اور بیکری کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ایکسپائرڈ اشیا کی موجودگی، اشیا پیک کرنے میں کیمیکل پرنٹڈ پیپر اخبار کے استعمال پر ایکشن لیا گیا۔

اسی طرح کھانے پینے کی اشیا کے معیار اور مراکز میں صفائی کے انتظامات کے جائزہ کے لیے بی ایف اے کی زونل انسپکشن ٹیم ڈھاڈر پہنچ گئی اورعلی رند بازار اور کوئٹہ بائی پاس پر قائم اشیا خوردنوش کے مراکز انسپکشن کے دوران ایک ہوٹل کے خلاف پکوان میں چائنیز نمک اور مضر صحت رنگوں کے استعمال پر کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل مالک جرمانہ کردیا۔اتھارٹی حکام کے مطابق انسپکشن کے دوران پانچ بیکریوں اور متعدد جنرل سٹورز کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں معمولی نقائص پر مذکورہ مراکز کے مالکان کو اصلاحی نوٹسز جبکہ بی ایف اے ایس او پیز پر من و عمل درآمد یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی گئی۔

خضدار شہر اور مرکزی آ سی ڈی شاہراہ پر قائم اشیا خوردونوش کے مرکز کی چیکنگ کے دوران 5 خوراک کے مراکز کے خلاف ایکشن لیکر مالکان پر جرمانے عائد کردئیے جرمانہ کردہ مراکز میں ایک کیفٹیریا ، تین جنرل سٹورز اور ایک نان شاپ شامل ہیں۔ جنرل سٹور سے ایکسپائرڈ مشروبات ، پیکڈ دہی اور پابندی عائد گٹکا ماوا کی بڑی مقدار برآمد کر کے موقع پر تلف کردیا۔

کفٹیریا میں صفائی کے انتظامات ابتر ، اشیا کی تیاری میں زیر استعمال کوکنگ آئل خراب اور استعمال شدہ جبکہ پانی سٹوریج کے نامناسب انتظامات پائے گئے ۔فائن شدہ نان شاپ کے خلاف صفائی ستھرائی و آٹا وغیرہ ذخیرہ کرنے کے نامناسب انتظامات اور کم وزن نان کی فروخت پر کاروائی کی گئی جبکہ فوڈ سیفٹی قوانین کے خلاف ورزی پر لورالائی کے مختلف مضافات میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون کرتے ہوئے 2 دودھ کی دکانیں سیل جبکہ مختلف وجوہات پر پانچ دیگر کھانے پینے کے مراکز مالکان پر جرمانے عائد کردیا۔

اتھارٹی حکام کے مطابق دودھ فروشوں کے خلاف دودھ میں ملاوٹ اور بارہا تنبیہ کے باوجود بغیر فوڈ بزنس لائسنس دودھ دہی کے کاروبار پر ایکشن لیا گیا۔کارروائی کے دوران دو میٹ شاپس مالکان کو بدبودار و باسی گوشت کی فروخت ، ایس او پیز کے خلاف ورزی ، آلودہ ریفریجریٹرز ، جراثیم زدہ کٹنگ اوزار اور گوشت ذخیرہ کرنے کے نامناسب انتظامات پر جرمانہ کیا گیا ۔

دودھ میں ملاوٹ پر ایک اور ملک شاپ مالک پر جرمانہ عائد جبکہ ایک بیکنگ یونٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال ، پروڈکشن میں نان فوڈ گریڈ کلرز اور پرنٹڈ پیپر کے استعمال جبکہ حتمی پروڈکٹس پر مینوفیکچرنگ و تاریخ تنسیخ ظاہر نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا ۔اتھارٹی حکام نے ایک جنرل سٹور سے پابندی عائد چائنیز نمک اور پان پرا گ گٹکا کی بڑی مقدار ضبط کر لی جبکہ دکاندار کو فوڈ بزنس لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔