Live Updates

Aدانش اسکول میں تعطیلات کے دوران مکمل فیس کی وصولی پر والدین کا شدید ا حتجا ج ، و ا لد ین کا دانش اتھارٹی اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس اور فیسوں میں کمی کا مطالبہ

جمعرات 17 جولائی 2025 20:25

ژ*اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) دانش اسکول میں تعطیلات کے دوران مکمل فیس کی وصولی پر والدین کا شدید ا حتجا ج ، و ا لد ین کا دانش اتھارٹی اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس اور فیسوں میں کمی کا مطالبہ،پنجاب حکومت کے زیر سرپرستی چلنے والے دانش اسکولوں میں سیلف فنانس طلبہ سے تعطیلات کے دوران بھی مکمل فیس وصول کیے جانے پر والدین نے شدید احتجاج کیا ہے، والدین کا مؤقف ہے کہ جب اسکول بند ہوتا ہے، تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوتی ہیں اور میس سروس بھی دستیاب نہیں ہوتی، تو ایسے میں مکمل فیس لینا سراسر ناانصافی ہے، ایک متاثرہ طالب علم کے والد، جاوید اختر اعوان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا دانش اسکول جنڈ میں زیر تعلیم ہے، جہاں پہلے ماہانہ فیس16,500 روپے تھی، جو گزشتہ سال سے بڑھا کر 20,500 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے، ان کے مطابق یہ فیس متوسط طبقے کے لیے ایک بڑا مالی بوجھ ہے اور تعطیلات کے دوران اس کا مطالبہ ظلم کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، ایسے میں دانش اسکول کی جانب سے تعطیلات میں بھی مکمل فیس کی وصولی بچوں کے مستقبل کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، والدین نے دانش سکول کے بانی وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، حکومت پنجاب اور دانش اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیرمنصفانہ پالیسی کا فوری نوٹس لیں، فیسوں میں مناسب کمی کی جائے اور سیلف فنانس طلبہ کے لیے پالیسی پر نظرِ ثانی کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو سیلف فنانس پر تعلیم حاصل کرنے والے کئی طلبہ تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہو جائیں گے، والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ متوسط طبقے کے بچے معیاری تعلیم سے محروم نہ ہوں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات