گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ریکودک مائننگ کمپنی کے انٹرنیشنل گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے گریجویٹس کی ملاقات

جمعرات 17 جولائی 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) کے انٹرنیشنل گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام 2023 کے گریجویٹس نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے یہ گریجویٹس حال ہی میں بیرک کی ارجنٹینا میں واقع ولاڈیرو مائن سائٹ سے اپنی 18 ماہ کی آن جاب ٹریننگ مکمل کرکے پاکستان واپس آئے ہیں۔

اس ملاقات کے دوران آر ڈی ایم سی کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کنٹری منیجر ضرار جمالی کررہے تھے جنہوں نے گورنر بلوچستان کو ریکودک منصوبے کی پیشرفت اور سماجی بہبود کے اقدامات کے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں اس پرگروم کے تحت بلوچستان کے مزید 18 نوجوان انجینئرز کو تربیت کے لیے بیرک کی ارجٹینا اور زیمبیا کی آپریشنل مائنز میں تربیت کے لیے بھیجا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنر بلوچستان کو یہ بھی بتایا کہ ریکودک منصوبیمیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی تعداد 74% ہے۔گورنر بلوچستان سے ملاقات کے دوران نوجوان انجینئرز نے بیرک کی آپریشنل مائن سائٹ پر کام کرنے کے اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور انھیں بتایا کہ وہ اب ریکودک پروجیکٹ میں اپنے خدمات سرانجام دیں گے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے آر ڈی ایم سی کی جانب سے بلوچستان کے نوجوان انجینئرز کو غیر ملکی مائن سائٹس پر آن جاب تربیت دینے کوسراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے بلوچستان کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کے لیے قیمتی اثاثہ بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکودک مائننگ کمپنی کی جانب سے بلوچستان کیمقامی لوگوں کو ترجیح دینا خوش آئند عمل ہے اس سے نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گیبلکہ اس منصوبے کی عوامی پذیرائی میں بھی اضافہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو قدرت نے بیش بہا ذخائر عطائ کیے ہیں جن کو بروئے کار لاکر اس صوبے کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔