لاہورپولیس کا کریک ڈائون جاری ،منشیات فروش گرفتار، 12کلو گرام آئس برآمد

جمعرات 17 جولائی 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے احکامات کی روشنی میں لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،چوکی کرول گھاٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پرآپریشن کرتے ہوئے دوسرے صوبے سے لاہور میں آئس کی ترسیل ناکام بنادی۔ترجمان کے مطابق منشیات فروش سراج گل کو گرفتار کر کے 12 کلو گرام آئس قبضہ میں لے لی گئی، ملزم سراج گل پشاور سے آئس لے کر لاہور آ رہا تھا، انچارج سب انسپکٹر کامران ورک نے ٹیم کے ہمراہ کئی گھنٹوں کی ناکہ بندی سے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بذریعہ آن لائن منشیات پنجاب کے دیگر شہروں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیاہے، ملزم سراج گل کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے چوکی کرول گھاٹی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناددینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر فیصل کامران کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کے لیے کوشاں اور گزشتہ ایک سال میں منشیات کا منظم نیٹ ورک توڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کی سخت قانونی کارروائی سے کمر توڑ رہے ہیں، رواں سال منشیات برآمدگی گزشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں ذیادہ ہے۔