سرینگر، نیشنل کانفرنس ریاستی درجے کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی، مصطفی کمال

جمعہ 18 جولائی 2025 14:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ وہ ریاستی درجے کی بحالی کیلئے اپنی جمہوری اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری شیخ مصطفی کمال نے سری نگر میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کہاکہ انکی جماعت جموں وکشمیرکاریاستی درجہ بحال کرانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور اس حوالے سے ہرجمہوری اور آئینی راستہ استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق و وقار کا تحفظ چاہتی ہے ۔شیخ مصطفی کمال نے اس موقع پر لوگوں کودرپیش مسائل ومشکلات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی جن کی نشاندہی وفودنے کی تھی۔