صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اعزازی صدارتی مشیر برائے برمنگھم (برطانیہ)محمد اسلم مغل کی ملاقات

جمعہ 18 جولائی 2025 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اعزازی صدارتی مشیر برائے برمنگھم (برطانیہ)محمد اسلم مغل نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اعزازی صدارتی مشیر برائے برمنگھم (برطانیہ)محمد اسلم مغل کو ہدایت کی کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کریں کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اور کشمیریوں پر مظالم کی انتہاء کر دی گئی ہے ، اس لئے بیرون ملک آباد کشمیریوں کو متحد ہو کر مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچانا ہو گا تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو سکے۔