احمدپورشرقیہ ،سالانہ امتحانات میں 1100 میں سے 1029نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی

جمعہ 18 جولائی 2025 18:10

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) احمد پور شرقیہ کے سپوت اور ضلع کونسل بہاولپور میں تعینات سینیئر کلرک محمد عرفان ہاشمی کی صاحبزادی فضا عرفان ہاشمی نے ایف جی گرلز پبلک ہائی سکول بہاولپور میں سالانہ امتحانات میں 1100 میں سے 1029 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ،اس کامیابی اور نمبر ون پوزیشن لینے پر احمد پور شرقیہ کے عوامی سماجی سیاسی صحافتی حلقوں کے سر کردہ افراد ، پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری سردار احمد محمد تنویر چوہان سید عون بخاری پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا محمد سلیم محمد خالد چوہان ضلعی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی محمد علی احسن پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سید غلام محمد شاہ سید حسنین عسکری مولانا اشفاق سلفی سید ذوالفقار بخاری سید علی رضا بخاری خواجہ محبوب الحسن خواجہ فہیم رضا کے علاوہ میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے صدر شیخ عزیز الرحمن جنرل سیکرٹری سید اصف بخاری سینیئر نائب صدر اعجاز حسین مغل ایڈیشنل سیکرٹری غلام حسین قریشی نانب صدر محمد سلیم اغا ممبر میڈیا کلب مجلس عاملہ ابو طالب جاوید چیئرمین مجلس عاملہ میڈیا کلب جان محمد چوہان وائس چیئرمین میڈیا کلب محمد زبیر خان بشیر احمد مغل اور پریس کلب کے دیگر صحافیوں نے زندہ کونسل بہاولپور میں تعینات سینیئر کلرک محمد عرفان ہاشمی کو صاحبزادی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ ان کی صاحبزادی مستقبل میں بھی کامیابی کا سفر طے کرے۔

\378