پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 14سال بعد سرپلس ہوگیا، 2.1ارب ڈالر اضافی رہا

جمعہ 18 جولائی 2025 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء) پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 14 سال بعد سرپلس ہوگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 14سال خسارے میں رہنے کے بعد مالی سال 2025میں سرپلس رہا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 2ارب 10کروڑ سر پلس رہا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2010-2011میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ21کروڑ 40لاکھ ڈالر سرپلس تھا جبکہ جون 2025میں پاکستان کا کرنٹ اکانٹ 32کروڑ 80لاکھ ڈالر سر پلس رہا۔اسی طرح جون 2024میں پاکستان کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 50کروڑ ڈالر تھا جبکہ مالی سال 2023-24ء میں پاکستان کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 2 ارب ڈالر تھا۔