Live Updates

مہاجر قومی موومنٹ نے تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کردی

آئی ایم یف کے حکم پر بنا بجٹ تباہی لارہا،مہنگائی اور ناجائز ٹیکس کے بعد ہڑتال کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا،چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ

جمعہ 18 جولائی 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان نے تاجر برادری کی جانب سے کل کی ہڑتال کی مکمل حمایت کردی۔ حمایت کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکس نے ناصرف معیشت تباہ کردی بلکہ تاجروں کیلئے مسابقت کے راستے بند کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

آفاق احمد نے کہا کہ بجلی، گیس اور ٹیکسزسے عوام و تاجر دونوں ہی تنگ ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کوجواب دینے کیلئے ہڑتال ایک موثر ذریعہ ثابت ہوگی جو ملک بھر کے تاجروں کو ایک ایک پیج پر متحد ہونے کا سبب بھی بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تاجروں کے ساتھ ہیں اور اس ہڑتال میں انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات