ًعوام کی پارٹی صفوں میں شمولیت پارٹی کے پروگرام پر مہر تصدیق ہے ،حاجی دارا خان جوگیزئی

ٌپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پروگرام گھر گھر پہنچائیں گے،صوبائی نائب صدر محترمہ وڑانگہ لونی

جمعہ 18 جولائی 2025 21:55

ی*قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام صوبائی نائب صدر وڑانگہ لونی کی رہائشگاہ پر ایک شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں 19 افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی پارٹی صفوں میںشمولیت محمود خان اچکزئی کے بیانیہ اور پارٹی پالیسیوں پر مہر تصدیق ہے ، پارٹی چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت میںپارٹی ملک کی جمہوری تحریکوں میں صف اول کا کردار ادا کرتی چلی آرہی ہے ۔

آج بھی ملک کے بحرانوں سے نجات کی واحدمحمود خان اچکزئی کی جانب سے دیئے گئے تجاویز پر عملدرآمد سے ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں بالخصوص پشتون قوم اور بالعموم دیگر اقوام وعوام اپنے مسائل کے حل کے لیے پارٹی سے امیدیں وابستہ کیئے ہوئے ہیں اور پارٹی کے ہر شعبہ زندگی میں اپنی بساط کے مطابق عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے تگ ودوکررہی ہے۔ صوبائی نائب صدر محترمہ وڑانگہ لونی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی عوامی خدمت اور جمہوریت کیلئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

پورے ملک میں ایک ہی لیڈرمحمود خان اچکزئی ہے جو آنے والے الیکشن کیلئے نہیں بلکہ آنے والے نسلوں کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ہم نے یہاں سے عہد کرنا ہوگا کہ ہم پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پروگرام گھر گھر پہنچائیں گے۔پروگرام سے ضلعی سیکرٹری اطلاعات عزیزاللہ کاکڑ، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری فیض اللہ خان کاکڑ ،تحصیل جنرل سیکرٹری فضل خان میرزئی ،یونٹ سیکرٹری عبدالرحمان جلالزئی اور عبدالرازق خروٹی نے بھی خطاب کیا اور نئے شمولیت کرنے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور بجاء طور پر یہ امید کی کہ وہ پارٹی کو مزید فعال ومنظم بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور جاری قومی سیاسی جمہوری جدوجہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگی