پی آئی اے کی پروازوں پر پابندیاں لگوانے والوں کا احتساب ہوگا، خواجہ آصف

ارب روپوں کا نقصان ہوا، ساکھ بھی برباد ہوئی، پائلٹس بھی بے روزگار ہوئے ، کسی کو سزا نہیں ملی،بیان

جمعہ 18 جولائی 2025 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پی آئی اے کی پروازوں پر پابندیاں لگوانے والوں کا احتساب ہوگا، ریاست کے خلاف اس جرم کے مرتکب سزا سے نہیں بچیں گے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندیوں کے خاتمے پر خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ہم اب پریشانی سے نکل آئے، انشا ء اللہ پابندیاں لگنے کے ذمہ داروں کا احتساب ہوگا، ریاست کے خلاف اس جرم کے مرتکب سزا سے نہیں بچیں گے۔انہوںنے کہاکہ200 ارب روپوں کا نقصان ہوا، ساکھ بھی برباد ہوئی، پائلٹس بھی بے روزگار ہوئے لیکن کسی کو سزا نہیں ملی۔