مقبوضہ جموںوکشمیر،چار اضلاع میں ’’سی آئی کے‘‘ کے چھاپے

ہفتہ 19 جولائی 2025 15:59

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس کے کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر(سی آئی کی) ونگ نے چار اضلاع میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس حکام نے کہا کہ وادی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں چھ ، ضلع بڈگا میں دو جبکہ سرینگر اور پلوامہ میں ایک ایک مقام پر تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی ۔ آخری اطلاعات تک تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔