ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ نے کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے،سی ای او صحت

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:51

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) سی ای او صحت مظفرگڑھ ڈاکٹرمحمد فیاض گوپانگ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت کام کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ نے کارکردگی کے لحاظ سے پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جو کہ ضلع کےلئے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ، وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر ، سیکرٹری صحت و آبادی پنجاب لاہور نادیہ ثاقب، سپیشل سیکرٹری ساوتھ پنجاب محمد شہباز حسین اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کی زیر نگرانی کام کرنے کا نتیجہ ہے اور محکمہ صحت کے عملہ کی کوشش،محنت، لگن اور عزم کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پوری ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں،محکمہ صحت کا عملہ عوام کے بہترین مفاد میں ای پی آئی کے اچھے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ صحت کا عملہ اسی عزم اور رفتار کے ساتھ کام کرتا رہے گا اور ضلع کی بہتری اور فخر کےلئے کام کرے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ کی صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ضلعی انتظامی افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے سی ای او ہیلتھ کو مبارک باد دی ہے۔\378