
ملکی حالات اتنے بھی اچھے نہیں جتنے حکومت کی طرف سے بتائے جارہے ہیں
حکومتی دعویٰ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن عوام کے بلوں میں تو کوئی کمی نہیں آئی، ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں غربت 44فیصد تک پہنچ چکی ہے، سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 19 جولائی 2025
21:11

(جاری ہے)
جب تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوتا تو تب تک پاکستان معاشی لحاظ مستحکم پوزیشن پر نہیں پہنچ پائے گا۔ حکومتی معاشی اعدادوشمار میں بہت ساری چیزیں پریشان کن ہیں، اگر پالیسی کو درست سمت لے جانا ہے تو پھر درست اعدادوشمار کو پیش کرنا پڑے گا، شرح نمو پچھلے سال 3فیصد بھی نہیں تھا بلکہ2.7 فیصد کے لگ بھگ تھا۔
لیکن ایک زمانہ ایسا تھا جب پاکستان سالانہ شرح نمو 5سے 6فیصد حاصل کرتا تھا،لیکن پچھلے پانچ سال میں 3.5فیصد رہا۔ ہماری آبادی میں سالانہ اڑھائی فیصد اضافہ ہوتا ہے، اس لحاظ سے فی کس آمدن میں بہت کم اضافہ ہورہا ہے، 2023 کے اعدادوشماریات میں ملک میں بے روزگاری کا پیمانہ 22فیصد ہوچکا جوتاریخ کا زیادہ ہے، ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں غربت کی سطح کا پیمانہ 44فیصد ہے، ان حالات میں کہنا کہ معیشت چل پڑی اور آگے بھاگ رہی ہے یہ مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات اتنے بھی اچھے نہیں جتنے حکومت کی طرف سے بتائے جارہے ہیں، حکومت کا دعویٰ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن عوام کے بلوں میں کوئی کمی نہیں آئی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی میجر عدنان اسلم شہید کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت
-
پاکستان:سیلاب میں بچ جانے والوں کی زندگی ایک مسلسل امتحان
-
وزیراعظم شہباز شریف کی سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں پر پنجاب ، خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی قیادت کی تعریف
-
اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے حق میں ووٹنگ
-
بلاول بھٹو نے وفاق سے زیرِ آب علاقوں کیلئے بجلی کے بِل معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے،آصفہ بھٹو
-
سیلاب متاثرین کے بلوں پر ایک ماہ کے استثنیٰ کیلئے وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
-
امریکی میگزین فارن افیئرز نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دیدیا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئی ٹی اور ٹیلی کام ریفارمز سے متعلق اجلاس
-
عمان کے قریب کشتی حادثہ، 19 پاکستانی لاپتہ، ایک کو زندہ بچا لیا گیا
-
روس اور بیلا روس کی مشترکہ فوجی مشقیں، پرنس ہیری یوکرین میں
-
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا پنجاب میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، عوام کو مزید نقصانات سے بچانے کے لیے ریلیف آپریشنز میں بہتری لائی جائے، یوسف رضا گیلانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.