یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا

ڈاکٹر یاسمین راشد گزشتہ کچھ دن سے طبیعت ناسازی کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھی

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:45

یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے علاج کے بعد کوٹ لکھپت جیل واپس منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد گزشتہ کچھ دن سے طبیعت ناسازی کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور ضروری علاج فراہم کیا گیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔