پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی حقیقی سیاسی تحریک نہیں، صرف تاریخ کے بعد تاریخ کا ایک چکر ہے، وزیر مملکت بیرسٹرعقیل

اتوار 20 جولائی 2025 00:20

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی حقیقی سیاسی تحریک نہیں، صرف تاریخ کے بعد تاریخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاجی پلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے "مبہم اور بار بار" قرار دیا، جس میں عوامی حمایت اور سیاسی سمت دونوں کا فقدان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی حقیقی سیاسی تحریک نہیں ہے بلکہ "تاریخ کے بعد تاریخ" کا ایک چکر ہے،انہیں اب عوام کی بھی حمایت حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کا کوئی ماحول نہیں ہے، پارٹی ابہام کا شکار ہے اور لوگ ان کی منفی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پرامن احتجاج ہرسیاسی جماعت کاجمہوری حق ہے لیکن کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی غیر قانونی سرگرمی ہوئی تو حکومت پوری طاقت سے جواب دے گی۔