وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا تھانہ بکا خیل پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین

اتوار 20 جولائی 2025 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تھانہ بکا خیل پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا مقابلہ کر کےان کا حملہ پسپا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔\932