
جرائم کی شرح میں کمی کیلئے اسلام آباد میں مزید 3 ہزار سے زائد کیمرے لگانے کا فیصلہ
اتوار 20 جولائی 2025 10:50

(جاری ہے)
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خواتین اور کمزور طبقات کی فوری مدد کے لئے آن لائن پلیٹ فارمز کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایپ اور آن لائن ویمن پولیس سٹیشن جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے سلسلے میں ہمارے عزم کے عکاس ہیں۔
اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ نے جرائم کی روک تھام اور فوری رسپانس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سیف سٹی کی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرویلنس کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی سے لیس کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لئے سیف سٹی منصوبے کو ماڈل کے طور پر اپنایا جائے گا۔وزیر داخلہ سیف سٹی اسلام آباد کو دیگر صوبوں کے سیف سٹییز سے منسلک کرنے پر بھی کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام سیف سٹیز کو آپس میں جوڑنے سے ڈیٹا شیئرنگ میں بہتری آئے گی۔وزیر داخلہ نے سیف سٹی سٹاف کی کارکردگی کو سراہا، مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایتبھی کی۔ انہوں نے سیف سٹی میں تعینات عملے کو عوامی خدمت کو اولین ترجیح دینے کی تلقین کی اور سیف سٹی ٹیم کے جذبے اور کارکردگی کو بھی سراہا۔ اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو سیف سٹی پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقوں کو 3100کیمروں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے،سسٹم کو مزید وسعت دینے کے لیے 3100 نئے کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد نے سردار فہیم قتل سمیت کئی ہائی پروفائل کیسز میں کلیدی کردار ادا کیا،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے متعدد اہم مقدمات کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ علی ناصر رضوی نے بتایا کہ آن لائن و یمن پولیس سٹیشن خواتین کیلئے بنایا گیا ہے اور خواتین کیلئے ہیلپ لائن 1815 مختص کی گئی ہے،1815 ہیلپ لائن پر کال ٹیکر،کال ریسپانڈر اور تفتیشی افسران بھی خواتین پولیس اہلکار ہیں۔932مزید قومی خبریں
-
ٹھٹھہ اور خیرپور میں مسافر بسیں حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق‘ درجنوں زخمی
-
جرائم کی شرح میں کمی کیلئے اسلام آباد میں مزید 3 ہزار سے زائد کیمرے لگانے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی حقیقی سیاسی تحریک نہیں، صرف تاریخ کے بعد تاریخ کا ایک چکر ہے، وزیر مملکت بیرسٹرعقیل
-
قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل پیسے بھی کمانے لگا، ایک ہزار ڈالرز کما لئے
-
کشمیریوں کا استصواب رائے کا حق نہ ملا تو برصغیر آتش فشاں بنا رہے گا ،پاک بھارت جنگ کا خطرہ رہے گا‘خواجہ سعد رفیق
-
ریڈیو پاکستان کی ممتاز آواز یاسمین طاہر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
-
لاہور میں غیر قانونی خون کا کاروبار، یو پی ایچ بلڈ بینک اینڈ پلازما سنٹرسیل
-
مون سون بارشوں کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،شرجیل میمن
-
پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
میرٹ کی بالادستی ہو گی تو قابل لوگ آگے آئیں گے‘سردار سلیم حیدر
-
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا حیدرآباد کا دورہ
-
سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث 5ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.