کشتواڑ میں وی ڈی جی اہلکارنے خاتون کو قتل کردیا

اتوار 20 جولائی 2025 14:10

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںضلع کشتواڑ کے علاقے چھاترومیں بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم نام نہاد ولیج ڈیفینس گارڈز( وی ڈی جی)کے اہلکارنے ایک خاتون کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ جمعہ کی شام رات گیارہ بجے کے قریب چھاترو میں سنگھپورہ کے علاقے آرئی گام میں ولیج ڈیفنس گارڈ کے اہلکار سندیپ کمارنے گھر میں موجود اپنی بھابھی پر اس وقت گولی چلائی جب وہاں دیگر افراد بھی تقریب میں موجود تھے ۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اہلکار نے اپنی بندوق سے خاتون کو گولیوں کا نشانہ بنایا ۔ خاتون کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ خاتون کی شناخت پشپا دیوی زوجہ راکیش کمار کے طور ہوئی ہے۔ پولیس نے وی ڈی جی اہلکار کو حراست میں لیکر مقدمہ رج کرلیاہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔