ایران کو جائز حق سے محروم کرنا قابل قبول نہیں، صدر مسعود پزشکیان

اتوار 20 جولائی 2025 15:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ طاقت اور دباؤ کے استعمال کے ذریعے ایران کو جائز حقوق سے محروم کرنا کسی بھی طرح ناقابل قبول ہے ۔

(جاری ہے)

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کے مطابق اتوار کو آرمینیا کے وزیر اعظم پاشنیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے اس لئے وہ اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فکرمند نہیں ہے لیکن ایران اس بات پر زور دیتا ہے کہ طاقت اور دباؤ کے استعمال کے ذریعے ایران کو جائز حقوق سے محروم کرنا کسی بھی طرح ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی جنگ کی خواہش نہیں کی بلکہ ہمیشہ امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔