لاڑکانہ، وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ کی انڈر 16 ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اتوار 20 جولائی 2025 17:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر نے پاکستان کی انڈر 16 قومی والی بال ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور ہماری نوجوان نسل کی محنت، عزم اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

سردار محمد بخش مہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو شکست دے کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیاجو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان عالمی سطح پر ہر میدان میں مقابلے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کی فتح صرف ایک ٹرافی کا حصول نہیں بلکہ یہ پاکستان کی نوجوان نسل کی فتح ہے، جو ملک کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔