فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

اتوار 20 جولائی 2025 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر بلوچستان کے علاقے پہرود میں آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ، جن کے قبضے سے فتن? الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔