پل مٹھاون سخی سرور ڈیرہ غازی خان کے قریب الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 20 جولائی 2025 18:15

>ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء) پل مٹھاون سخی سرور ڈیرہ غازی خان کے قریب الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 200 کے قریب مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ روحانی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لییروحانی کاؤنٹر کا انتظام کیا گیا تھا۔ 35 مریضوں کے فری لیبارٹری ٹیسٹ اور اس کے ساتھ ساتھ ادویات کی فری دستیابی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اہل علاقہ نے اس کاوش کو بہت سراہا اور ہمارے قابل صد احترام میزبان ڈاکٹر اصغر علی صاحب نے شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و امیر تنظیم الاخوان پاکستان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپس بہت ہی اعلی کام ہے۔

(جاری ہے)

غریبوں کے علاج کے لیے جہاں کوئی ڈاکٹر نہیں ہوتا وہاں الفلاح فاؤنڈیشن کے ماہر ڈاکٹرز اور ورکرز پہنچ جاتے ہیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر نوید اصف یوسفی صاحب نے میڈیکل کے تمام شعبہ جات سنبھالے۔ انتظامی امور کی نگرانی الاخوان کے ساتھیوں نے سر انجام دی اور روحانی کاؤنٹرز پر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی امراء نے لوگوں کو ذکر الہی سے سکھایا۔اخر میں محفل ذکر کرائی گئی اور ملک و قوم کے لیے دعا کی گئی