خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے وقت میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری

سینیٹ انتخابات (آج) صبح 9 بجے کے بجائے 11 بجے ہوں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

اتوار 20 جولائی 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے وقت میں تبدیلی کردی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے وقت میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات (آج)پیر کی صبح 9 بجے کے بجائے 11 بجے ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔