ج*پاکستان نے ایک سال کے دوران 1065 ارب روپے کے کوکنگ آئل درآمد کرلئے

ک*پام آئل کا درآمدی حجم 3 ارب 39 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا،سرکاری دستاویز

اتوار 20 جولائی 2025 19:50

| اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء)پاکستان نے ایک سال کے دوران 1065 ارب روپے کے کوکنگ آئل درآمد کرلئے ، پام آئل کا درآمدی حجم 3 ارب 39 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ سرکاری دستاویز کے مطابق مالی سال 2024-25 میں 967 ارب روپے کا پام آئل درآمد کر لیا گیا ایک سال میں 98 ارب روپے کا سویا بین آئل درآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

دستاویز میں کہا گیا کہ سال 2024-25 میں 32 لاکھ 13 ہزار میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا گیا ایک سال میں پام آئل کا درآمدی حجم 3 ارب 39 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا الی سال 2024-25 میں پام آئل کی درآمدات میں 22.13 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ۔

دستاویز میں مزید کہا گیا کہ مالی سال 2023-24 میں پام آئل کی درآمدات 2 ارب 77 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھیں گزشتہ مالی سال میں سویا بین آئل کی درآمدات میں 165.43 فیصد کا بڑا اضافہ مالی سال 2024-25 میں 3 لاکھ 21 ہزار میٹرک ٹن سویا بین آئل امپورٹ کیا گیا ایک سال میں سویا بین آئل کا درآمدی حجم 34 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے زائد رہا جون میں سویا بین آئل کی درآمدات میں 196.41 فیصد اضافہ ریکارڈ جبکہ ایک ماہ میں 20 ہزار 302 ٹن سویا بین آئل امپورٹ کیا گیا۔