t مخصوص نشستوں پر 4 لوگوں نے قربانی دینا ہے ، شیر افضل مروت

u آج کا دن پاکستان کی سیاست کا بہت اہم ہے،رکن قومی اسمبلی

اتوار 20 جولائی 2025 22:25

Y اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر 4 لوگوں نے قربانی دینا ہے، آج کا دن پاکستان کی سیاست کا بہت اہم ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر 4 لوگوں نے قربانی دینا ہے، یہ لوگ پارٹی کے مخلص ورکرز ہیں، جن لوگوں کو ٹکٹس ملیں وہ سب بڑے بڑے ہاتھی ہیں آج دن پاکستان کی سیاست کا بہت اہم دن ہوگا پتہ چلے گا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مخلص ہے اور کون نہیں ۔