
نادرا نے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کردیں
پرانے ب فارم پر پاسپورٹ نہیں بنے گا، شہریوں کو نیا سی آر سی بنوانا ہوگا
ساجد علی
پیر 21 جولائی 2025
14:33

(جاری ہے)
ترجمان نادرا نے مزید بتایا کہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (ایف آر سی) کو قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا ہے، ایف آر سی اب وراثتی معاملات اور اہم قانونی امور کیلئے قابل قبول ہوگا، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ خاندان کی مختلف کیٹیگریز کے مطابق ہوگا، ایف آر سی میں کسی بھی غلطی کو درست کیا جا سکتا ہے جب کہ شادی شدہ خواتین مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرا سکتی ہیں، غیر قانونی طور پر حاصل شناختی کارڈ رضاکارانہ طور پر واپس کیے جا سکتے ہیں، رضاکارانہ طور پر غیر قانونی شناختی کارڈ واپس کرنے والے کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ نادرا یعنی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ایک سرکاری ادارہ ہے جو پاکستانی شہریوں کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈز جاری کرنے کا ذمہ دار ہے، اس مقصد کے لیے نادرا کا قیام 2000ء میں عمل میں لایا گیا، اس کا بنیادی کام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا بیس بنانا اور انہیں قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) جاری کرنا ہے اس لیے اپنے قیام کے بعد سے نادرا پاکستان میں شہریوں کی شناخت اور رجسٹریشن کے نظام میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، نادرا شناختی کارڈ بنانے کے علاوہ مختلف دیگر خدمات بھی فراہم کرتا ہے جن میں چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (سی آر سی) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی ) کا اجراء نمایاں ہے۔مزید اہم خبریں
-
جب سڑک بن رہی تھی تب شاہرائے بھٹو تھی، جب بہہ گئی تو لیاری ایکسپریس وے ہو گئی
-
" ریسکیو والے لاش چوک پر چھوڑ گئے، گھر تک پہنچانے کی زحمت بھی نہيں کی"
-
پی آئی اے نے 13 سے 27ستمبر تک پاکستان سے کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن عارضی معطل کردیا
-
وفاقی حکومت سیلاب متاثرین بحالی کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی ڈونرز سے امداد کی اپیل کرے
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہی ناقابل بیان ہے، چنیوٹ اور مضافاتی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے
-
قائمہ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کے استعفے،حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کر لی
-
کےپی میں ٹمبرمافیا، تجاوزات سے سیلابی صورتحال زیادہ خراب ہوئی، تحقیقاتی کمیشن بنانا چاہیے
-
سندھ میں حکومت کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کا ”سسٹم“ چل رہا ہے
-
یہ غریب ریاست اس ملک کی اشرافیہ کےمزید ناز و ادا اٹھانےکے قابل نہیں رہی
-
اسٹیٹ بینک کا مرکزی بینک برائے ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ تجرباتی مرحلے میں داخل ہوگیا
-
سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے
-
حکومت کا سیلاب اور مہنگائی سے بے حال عوام پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.