علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی گورنر ہاس میں حلف برداری کو چیلنج کردیا

اسپیکر صوبائی اسمبلی نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، گورنر ہاﺅس میں ارکان سے حلف لینا ماورائے آئین ہے. درخواست میں موقف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 جولائی 2025 15:29

علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی گورنر ہاس میں حلف ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جولائی ۔2025 )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور اسپیکر صوبائی اسمبلی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی گورنر ہاﺅس میں حلف برداری کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے درخواست میں وفاق، رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے منتخب اراکین سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کیا درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گورنر ہاﺅس میں اراکین سے حلف ماورائے آئین ہے، چیف جسٹس کے پاس آئین کے تحت جوڈیشل اختیارات ہیں انتظامی نہیں، ہمیں سنے بغیر چیف جسٹس نے گورنر کو حلف کے لیے نامزد کیا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر ہاﺅس پشاور میں خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا تھا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا مخصوص نشستوں میں 21 خواتین اور چار اقلیتیں نشستیں شامل ہیں، جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ (ن) کے 7، 7 اراکین نے حلف لیا، پیپلز پارٹی کے 4، اے این پی کے 2 اور پی ٹی آئی (نظریاتی) کے ایک رکن نے حلف اٹھایا تھا.

وزیراعلی خیبرپختونخوا اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے دائردرخواست میں وفاقی حکومت، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے ممبران سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشان دہی پر اسپیکر نے اجلاس 24جولائی تک ملتوی کیا، ایسے میں گورنر ہاس میں ارکان سے حلف لینا ماورائے آئین ہے.

پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 65ارکان اسمبلی سے حلف اسمبلی ہاﺅس میں لینے کا کہتا ہے آرٹیکل 255(2) میں impracticality نا (قابل عمل/ناممکن) لفظ لکھا ہے درخواست کے مطابق چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 255(2) کے تحت جوڈیشل اختیارات ہیں، انتظامی طور پر وہ اس کو نہیں دیکھ سکتے. درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی، اسپیکر صوبائی اسمبلی انکار کریں تو پھر چیف جسٹس کسی کو نامزد کرے گا ہمیں سننے کا موقع نہیں دیا گیااور چیف جسٹس نے گورنر کو حلف کے لیے نامزد کردیا واضح رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر اسمبلی اجلاس طلب کیا تھا.