
انفارمیشن گروپ کے افسران ملک کی نظریاتی سرحدوں کے اولین محافظ ہیں، عطاء اللہ تارڑ
پیر 21 جولائی 2025 19:32

(جاری ہے)
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہوئی، اس فتح میں انفارمیشن گروپ اور وزارت اطلاعات کے کردار پر بھی فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کا پہلا محاذ انفارمیشن کا محاذ تھا اور اسے ہم نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ انفارمیشن گروپ اور وزارت اطلاعات نے بیانیے کے محاذ پر شاندار کردار ادا کیا جسے اعلیٰ سطح پر سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کے شعبے میں ہفتے کے ساتوں دن اور دن رات کی کوئی قید نہیں، یہ ایک مسلسل ذمہ داری ہے جسے قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرنا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے مختلف اداروں میں ہم نے اصلاحات اور جدت لائی ہے تاکہ بدلتے تقاضوں کے مطابق انہیں ڈھالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تبدیل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ایک ایسا شعبہ ہے جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی اور تمام امورِ مملکت میں ہم سے بہتر کارکردگی دکھانے کی توقع کی جاتی ہے، ہمارے افسران دنیا بھر میں تعینات ہیں، ہمارے افسران ہر وزارت اور ڈویڑن میں موجود ہیں، یہ پاکستان کے لئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی مل جل کر اور ہم آہنگی سے کام کرنے سے ملتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے خود کو ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں ڈھالا، روایتی میڈیا سے میڈیا کی ایک نئی جہت کی جانب بہت بڑی تبدیلی دیکھی ہے۔ یہاں موجود سینئر افسران ڈیجیٹل میڈیا کی جانب بڑھے، یہ وہ تبدیلی ہے جسے سینئرز نے وقت کے ساتھ سیکھا، اس لئے آپ کے اور آپ کے سینئرز کے درمیان زبردست تعلق ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سخت تربیتی عمل سے گزرنے کے بعد انفارمیشن افسران نے بہت کچھ عملی کام کر کے سیکھنا ہے،یہ ڈیجیٹل دور اپنے ساتھ نئے چیلنجز بھی لئے ہوئے ہے، ہمارا مین اسٹریم میڈیا، پرنٹ میڈیا سے ایک منظم تدریجی عمل سے گزرتا ہوا الیکٹرانک میڈیا میں ڈھلا، جب پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا چینل متعارف کروائے گئے اور انہیں وسیع ابلاغ کے نئے ذریعے کے طور پر دیکھا جا رہا تھا، یہ ایک ایسا ارتقائی عمل تھا جو اپنے ساتھ ایک پوری ترکیب لے کر چلا جس میں کانٹینٹ کنٹرول، ایڈیٹوریل بورڈز، ایڈیٹوریل پالیسی اور مخصوص کوڈز آف کنڈکٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کسی پرانے ادارے یا پرانے طریقہ کار سے ارتقاء پذیر نہیں ہوا۔ ڈیجیٹل میڈیا کی اپنی کچھ خصوصیات ہیں کیونکہ یہ ایک ایسا وجود ہے جو از خود پروان چڑھا، یہ اپنے ساتھ بہت سے چیلنجز بھی رکھتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جدید دور کے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے آپ لوگوں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوں گی۔ انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنمائوں سے پوچھا گیا کہ ہمارے دور کا سب سے بڑا خطرہ کیا ہے تو انہوں نے جوہری جنگ اور ماحولیاتی تبدیلی کو سب سے بڑا خطرہ قرار نہیں دیا بلکہ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کا سب سے بڑا چیلنج فیک نیوز، پروپیگنڈا اور غلط معلومات ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انفارمیشن سروس میں گمنام ہیروز کی ایک طویل فہرست ہے جنہوں نے ملک کے لئے حیرت انگیز کارنامے سرانجام دیئے،حال ہی میں ہم نے ایک ایسا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے ذریعے ان گمنام ہیروز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنی زندگی کے کئی عشرے پاکستان کی خدمت کے لئے وقف کئے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن گروپ کے افسران کے کیریئر کا یہ ابتدائی مرحلہ انتہائی اہم ہے، دعاگو ہوں کہ آپ نہ صرف اس شعبے میں بلکہ ملک کے لیے بھی ویسی ہی کامیابیاں حاصل کریں جیسے آپ کے سینئرز نے حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران انفارمیشن گروپ کے افسران کا کردار مسلسل وسعت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ آپ وہ مشعل تھامے ہوئے ہیں جو آپ کے سینئرز نے آپ کے سپرد کی ہے۔ اپنے لئے، اپنے ادارے اور اپنے وطن کے لئے نیک نامی کا باعث بنیں کیونکہ پاکستان کے نظریاتی محافظ ہونے کی حیثیت سے آپ پر ایک عظیم ذمہ داری عائد ہے۔ اس ذمہ داری کو احساسِ تفاخر کے ساتھ نبھائیں اور ملک و قوم کی خدمت کریں۔ بہت سے لوگوں کو یہ موقع نہیں ملتا، اس لئے آپ خود کو خوش نصیب تصور کریں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ عظیم فریضہ سونپا ہے۔ وفاقی وزیر نے تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
جب سڑک بن رہی تھی تب شاہرائے بھٹو تھی، جب بہہ گئی تو لیاری ایکسپریس وے ہو گئی
-
" ریسکیو والے لاش چوک پر چھوڑ گئے، گھر تک پہنچانے کی زحمت بھی نہيں کی"
-
پی آئی اے نے 13 سے 27ستمبر تک پاکستان سے کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن عارضی معطل کردیا
-
وفاقی حکومت سیلاب متاثرین بحالی کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی ڈونرز سے امداد کی اپیل کرے
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہی ناقابل بیان ہے، چنیوٹ اور مضافاتی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے
-
قائمہ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کے استعفے،حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کر لی
-
کےپی میں ٹمبرمافیا، تجاوزات سے سیلابی صورتحال زیادہ خراب ہوئی، تحقیقاتی کمیشن بنانا چاہیے
-
سندھ میں حکومت کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کا ”سسٹم“ چل رہا ہے
-
یہ غریب ریاست اس ملک کی اشرافیہ کےمزید ناز و ادا اٹھانےکے قابل نہیں رہی
-
اسٹیٹ بینک کا مرکزی بینک برائے ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ تجرباتی مرحلے میں داخل ہوگیا
-
سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے
-
حکومت کا سیلاب اور مہنگائی سے بے حال عوام پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.