امریکا اور چینی صدور کی اکتوبر میں ملاقات کا امکان

دونوں ممالک کی عائد کی گئی بڑھتی ہوئی محصولات کی جنگ کو ختم کرنے کی کوششیں جاری

پیر 21 جولائی 2025 21:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی اکتوبر میں ملاقات متوقع ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے متعدد ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30اکتوبر سے 1نومبر کے درمیان ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ میں جانے سے قبل چین کا دورہ کر سکتے ہیں، یا وہ جنوبی کوریا میں سمٹ کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطح کی ملاقات11جولائی کو ملائیشیا میں ہوئی تھی، جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی تھی، جسے دونوں نے مثبت اور تعمیری قرار دیا تھا۔دونوں ممالک ایک دوسرے پر عائد کی گئی بڑھتی ہوئی محصولات کی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس نے عالمی تجارت اور سپلائی چینز کو شدید متاثر کیا ہے۔