وزیرمملکت عون چوہدری کی فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقا ت پرگفتگو

پیر 21 جولائی 2025 22:15

وزیرمملکت عون چوہدری کی فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ سے ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل عون چوہدری نے فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ سے سفارت خانے میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پوسٹ کے مطابق انہوں نے فرانس میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق مختلف امور اور پاک -فرانس تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔