ظ*صحت مند قوم بنانے کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہی: مشاہد حسین سید

ٰنظریاتی سمر سکول کی اختتامی تقریب ، طلباوطالبات نے غیر نصابی سرگرمیوںکا بھرپور عملی مظاہرہ کیا

پیر 21 جولائی 2025 21:25

q لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2025ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ نظریاتی سمر سکول کی اختتامی تقریب کے دوران طلباوطالبات نے مختلف غیر نصابی سرگرمیوںکا بھرپور عملی مظاہرہ کیا ۔وائس چیئرمین ادارہٴ نظریہٴ پاکستان مشاہد حسین سید ‘ ممتاز سیاسی وسماجی رہنما مہناز رفیع‘ سابق نگران وزیر قانون احمر بلال صوفی اور میاں سلمان فاروق نے طلبہ کی ذہنی و تخلیقی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ان کا کہنا تھا صحت مند قوم بنانے کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا فروغ بہت ضروری ہے‘ ایسی سرگرمیاں طلبہ کی دماغی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں۔ تقریب کے دوران نظریاتی سمر سکول کے طلبہ نے سپورٹس انسٹرکٹرشاہد سہیل کی قیادت میں کراٹے میں اپنے فن کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

طلباوطالبات نے سائنس کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کابھی عملی مظاہرہ کیا ۔

نظریاتی سمر سکول کے طلبہ نے اپنے ٹیچر آصف عمر کی رہنمائی میں مختلف سائنسی اشیاء کے دلچسپ ماڈلز کے متعلق پریزنٹیشن بھی دی۔ طلبا وطالبات کے تیارکردہ سائنسی اشیاء کے ماڈل دیکھ کر سائنس میں ان کی گہری لچسپی کا اظہار ہوتا تھا ۔ علاوہ ازیں طلبا وطالبات نے آرٹ کے بنائے گئے خوبصورت فن پاروں کی نمائش بھی کی۔ طلبہ نے آرٹ ٹیچر صدف سعید اور مریم کرامت کی رہنمائی میں معزز مہمانان گرامی کو آرٹ کے نمونوں بارے آگاہ کیا کہ کس طرح اپنے گھروں میں پڑی بیکار اشیاء کو بھی اپنی محنت سے کارآمد بنا سکتے ہیں