وفاقی وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل عون چوہدری کا ایک روزہ پیرس کا دورہ ،

پاکستان بزنس فورم یورپ کے سرپرست اعلٰی محمد ابراہیم ڈار اور ساتھیوں نے عون چوہدری سے خصوصی ملاقات کی

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن پیر 21 جولائی 2025 23:26

وفاقی وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل عون ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی 2025ء) وفاقی وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل عون چوہدری ایک روزہ دورہ پر پیرس آئے تو  سرپرست اعلٰی پاکستان بزنس فورم یورپ محمد ابراہیم ڈار نے وزیر مملکت کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور  اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی ، عون چوہدری نے محمد ابراہیم ڈار کو بتایا کہ انہوں نے سفیر پاکستان فرانس ممتاز زہرا بلوچ سے ملاقات میں بھی فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ہے اور وہ پاکستان واپس جاکر متعلقہ اداروں سے میٹنگ کریں گے اور ان کا تدارک کریں گے ، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی اولین کوشش ہے کہ پاکستان کے لئے زرمبادلہ کمانے والے اوورسیز  پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جائے اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے ، عون چوہدری نے بزنس فورم یورپ کے سرپرست اعلٰی محمد ابراہیم ڈار کو دو دن بعد لندن آنے کی دعوت دی اور کہا کہ آپ لندن آئیں تاکہ اوورسیز کے مسائل کے حوالے سے مزید تفصیل سے بات چیت کی جائے ،  ابراہیم ڈار نے میٹنگ کے بعد وفاقی وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل عون چوہدری کو پیرس ائر پورٹ پر الوداع کیا ، عون چوہدری پیرس کے ایک روزہ  دورے کے بعد لندن روانہ ہوگئے۔