Live Updates

ایک بھی نام ایسا نہیں جومشاورت کے بغیر ڈالا ہو، مرزا آفریدی سمیت تمام نام عمران خان نے خود فائنل کئے، بیرسٹر گوہر

اب مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے اور آئندہ جو بھی سیاسی پیش رفت ہوگی، وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہوگی، خیبرپختونخواہ میں سینٹ الیکشن خوش اسلوبی کے ساتھ ہوئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 22 جولائی 2025 13:05

ایک بھی نام ایسا نہیں جومشاورت کے بغیر ڈالا ہو، مرزا آفریدی سمیت تمام ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ ایک بھی نام ایسا نہیں جومشاورت کے بغیر ڈالا ہو، مرزا آفریدی سمیت تمام نام عمران خان نے خود فائنل کئے، اب مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے اور آئندہ جو بھی سیاسی پیش رفت ہوگی، وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہوگی،جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں سینٹ الیکشن خوش اسلوبی کے ساتھ ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے سارے نام پہلے ہی فائنل کر لئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مارچ 2024 میں یہ سارا کچھ  فائنل ہوگیا تھا پھر مخصوص نشستوں کی وجہ سے اس میں بریک آگیا تھا جب مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوا تو ہم سمجھے کہ ہمیں اتنی سیٹیں اب نہیں ملیں گی جتنی ہماری بنتی ہیں، ہم اتنی سیٹوں کی ہی توقع کر رہے تھے یہ بہتر ہوا ہے ہمیں چھ سیٹیں ملی ہیں یہ بہترین ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہم اتنی نشستوں کی ہی توقع کر رہے تھے مجموعی طور پر نتیجہ ہماری توقعات سے بہتر رہا۔اس موقع پربیرسٹرگوہر نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ نومئی 2023 کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ دئیے جا رہے ہیں۔ مرزا آفریدی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا نام بانی پی ٹی آئی نے خود فائنل کیا تھا اور وہ پارٹی کے خلاف کبھی کسی قسم کا بیان نہیں دے چکے۔

مرزا آفریدی نے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ مرزا آفریدی پارٹی بیانیے اور پارٹی مفادات میں ہمیشہ ساتھ رہے۔بیرسٹر گوہر نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پارٹی میں فیصلے بانی کی مشاورت سے ہی کئے جاتے ہیں۔ مارچ 2024 میں اس حوالے سے تمام امور طے پا گئے تھے اور اب پارٹی ایک واضح لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 2 سال ہوگئے ہیں اب سختیاں ختم ہونی چاہئیں۔

عمران خان سے ملاقات سے متعلق عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ان سے آخری ملاقات بیرسٹرسیف کی ہوئی اور پھر اس کے بعد ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ اس پر لوگ شکوک و شبہات کرتے ہیں جو غلط ہیں۔ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو نکالنا نہیں پڑتا لوگ خود نکلتے ہیں۔ عمران خان احتجاج کو جیل سے خود لیڈ کریں گے۔مذاکرات کا وقت ختم ہوچکا اب جو بھی ہوگا بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پرہوگا۔بیرسٹرگوہر نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے عدالتی فیصلے موجود ہیں تاہم ان کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ 

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات