مسلم لیگ ہائوس میں چوہدری شافع حسین کی ہدایت پر14اگست کی تیاروں کے سلسلہ میں اجلاس

منگل 22 جولائی 2025 22:07

مسلم لیگ ہائوس میں چوہدری شافع حسین کی ہدایت پر14اگست کی تیاروں کے سلسلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء)چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ پنجا ب کے صدر ملک سمین خان کی زیر صدارت تنظیمی اجلاس میںجس میں لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان، ڈاکٹر شہزاد انچارج مسلم لیگ ہائوس، حافظ طارق ،حافظ اکبر سمیت کارکنوں اور عہدیداروںکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ملک سمین خان صدر پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ 14اگست یوم آزاد ی کو صوبہ بھر میں شایان شان طریقہ سے منائے گی۔14اگست یوم آزاد ی کے دن نوجوان نسل کو اسلاف کی قربانیوں سے آگاہ کیا جائے۔اس سلسلہ میں تمام ضلعی تنظیموں کو فوری ہدایات جاری کر دی گئیں تاکہ ہر ضلع کے ہیڈکورٹر مقام پر 14اگست کی تقریبا ت کا انعقاد یقینی بنایا جائے ۔ِ