Live Updates

گلوبل وارمنگ سنجیدہ مسئلہ، اس سے بچناہوگا،ڈاکٹر حاجی حنیف طیب

منگل 22 جولائی 2025 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرماحولیات ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ اس حقیقت سے انکارنہیں کیاجاسکتاکہ گلوبل وارمنگ ایک قدرتی اہم اورسنجیدہ مسئلہ ہے،لیکن انسان کی منفی سرگرمیوں کی وجہ سے اس میں مسلسل تیزی آرہی ہے پاکستان اُ ن ممالک میں شامل ہیں جوسب زیادہ متاثرہورہاہے گرمیوں میں سخت گرمی،سردیوں میں دھند وسموگ، غیرمتوقع معمول سے زیادہ بارشیں،قدرتی آفات جیسے سیلاب وگلیشیئرکا پگھلنا،خشک سالی جیسے مسائل پیداہورہے ہیں گلوبل وارمنگ انسانوں اورجانوروں میں مختلف قسم کی بیماریاں بھی پیداکررہی ہے اورزراعت کے شعبے کوشدیدخطرات لاحق ہیںموسمیاتی تبدیلی کی اہم وجہ درختوں کا بے دریغ کاٹنا، صنعتی فضلات کی نکاسی کے مناسب انتظامات سے غفلت،آلودگی پیداکرنے والے ایندھن کابے دریغ استعمال اس طرح کے مختلف اسباب کی وجہ سے ماحولیات میں عدم توازن پیداہوتاجارہاہے اس سے بچنااور ضروری اقدامات کرناجوانسان کے بس میں ہوکیاجاناچاہیے مگر بدقسمتی سے ان حالات سے بچاؤکیلئے ہماری موجودہ اورسابقہ حکومتوں نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے ماحولیاتی ماہرین کے ساتھ مل کر فوری اقدامات اٹھاناچاہیے،درختوں کی کٹائی کوبھی روکنا ضروری ہے ،اسکول ،کالج ،یونیورسٹیزکی سطح پربھی موسمیاتی تبدیلیوں اورشجرکاری کے متعلق آگاہی پیداکرنے کی ضرورت ہے۔علماء ومشائخ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں شجرکاری مہم ضرورت اوردرخت لگانے پراجروثواب کی اہمیت پر عوام میں شعوربیدارکریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات